لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز
لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز...
لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا،27ٹرینیں 26اسٹیشنز پر ہر 5منٹ میں پہنچ رہی ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی مسافر سابقہ وزیراعلی کو ہی یاد کرتے رہے۔
اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 27کلومیٹر کا سفر طے کرتی 20اورنج لائن ٹرینز منزل مقصود پر مسافروں کو لےکر پہنچ رہی ہیں، صاف ستھرے اسٹیشنز اور سیٹس پرعالمی معیار کا سفر کرتے مسافر سابق وزیراعلی کو یاد کرتے اور تعریفیں کرتے رہے۔
ملازمین بھی جدید ٹرین میں مسافروں کو ضروری معلومات سے متعلق سمجھاتے نظر آئے مگر شہری خوب صورت ٹرین کے دلکش نظاروں میں گم رہے۔
دوزیر زمین اسٹیشن اور تاریخی عمارتوں کے گرد گھومتی ٹرین میں مسافروں نے سیلفیز بھی خوب لیں۔
Read Comments
