بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں، عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔
وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کخلا ف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں، جو کسی بھی ملک کی بقاء اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں جو کسی بھی ملک کی بقاءاور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 26, 2020
شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔
