حلیم عادل شیخ کونااہل قرار دینےکی درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
کراچی :سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماءحلیم عادل شیخ کونا اہل قرار دینے کی نئی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کونا اہل قراردینے سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما ءعبدالرحیم کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔
درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے ہیں ،گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم اورمریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں،ان کی دونوں صاحبزادیاں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔
درخواست گزار نے امریکی ریاست نیو جرسی کے بینک اکاوئنٹ کا نمبراورتفصیلات بھی پیش عدالت میں کردیں۔
دراخواست گزارکا مؤقف تھا کہ حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پرحلیم عادل شیخ کو نااہل قراردیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کا مؤقف تھا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پہلے سے دائر درخواست جواب جمع کراچکے ہیں۔
عدالت نے نئی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل بھی طلب کرلئے اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
