'بھارت جیسا مایوس کن معاشرہ ہی ہندوتوا کےفروغ کی حوصلہ افزائی کرسکتاہے'
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صرف بھارت جیسا ایک مایوس کن...
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صرف بھارت جیسا ایک مایوس کن معاشرہ ہی آر ایس ایس سے متاثرہ انتہاء پسندی اور ہندوتوا کے مذموم نظریے کے فروغ کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
صدر نے یہ بات بھارتی صحافی رانا ایوب کے ایک ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ جس نے ممبئی کے ایک پوش علاقے میں رہائشی گھر کرایہ پر دینے کا اشتہار آویزاں کیا جس میں تحریر تھا کہ یہ گھر مسلمانوں اور پالتو جانوروں کے لیے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں بھی بھارت اِس طرح کے تعصب کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
Read Comments