عثمان بزدار اور محمود خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مسجد میں درس کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
عثمان بزدار نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کررہا ہے، دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی پشاور دھماکےکی مذمت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے مں قیت انسانی جانوں کےضا ع پر رنج وغم کا اظہار کاے ہے۔
وزیراعلیٰ خبررپختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری امدادی کارروائووں کی ہدایت کردی۔
محمود خان نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بناناانتہائی قابل مذمت،ظالمانہ قدم ہے، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،واقعے کے ذمہ دارقانون کی گرفت سے نہںا بچ سکںف گے۔
