یقین دلاتاہوں بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت...
شائع 27 اکتوبر 2020 12:23pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ پشاور مدرسے پر حملہ افسوسناک ہے ، یقین دلاتا ہوں بزدلانہ حملے کے ذمےداروں کو کٹہرے میں لایاجائےگا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتےہوئے زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

عمران خان نے کہا کہ زخمیوں کی جلدصتیابی کیلئے دعاگوہوں ،پشاورمدرسےپرحملہ افسوسناک ہے،بزدلانہ حملےکےذمےداروں کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

Read Comments