پشاور دھماکا: خیبر پختونخوا حکومت کا متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسجد میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اورشہدا ءکیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے دھماکا متاثرین اور شہداء کے لواحقین کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہدا کے لواحقین کو 5لاکھ جبکہ زخمیوں کو 2لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،امن عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے ،واقعے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی پشاور دھماکے کے شہداکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کلئے متحرک ہو گئے ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی۔
