'حکومت سے زیادہ ہمیں عوامی جانوں کے تحفظ کا احساس ہے'
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں ۔ حکومت سے زیادہ عوام کے تحفظ کا خیال ہے۔حکومت بتائے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام کیوں نہ نکلا؟ یوم کشمیر پرمشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا؟حکومت ہرمحاذ پرنااہل اورناکام ہوگئی۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رضاربانی اور مولا بخش چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے پشاور سانحہ کی شدید مذمت کی۔
شیری رحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم سنجیدہ قیادت ہے ۔حکومت سے زیادہ ہمیں عوامی جانوں کے تحفظ کا احساس ہے، جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
شیری رحمان کاکہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اورقوانین پرسرکس لگانے والی حکومت بتائے کیوں آج بھی ملک گرے لسٹ میں ہے۔اداروں، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے سوا حکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران حکومت ہر محاذ پرناکام ہوچکی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما کہنا تھا کہ کراچی جلسہ میں سابق وزیراعظم کے ویڈیولنک خطاب کے انتظامات مکمل تھے خود ہی انہوں نے بات نہ کی۔
یوم سیاہ کشمیرپرمشترکہ اجلاس نہ بلانے پربھی شیری رحمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔