Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2020 09:14pm

شنیرا اکرم کا نیا لُک سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا نیا لُک سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا آج کل پاکستان کے برادر ملک ترکی میں موجود ہیں جہاں شنیرا نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے اور اُن کے نئے لُک کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کررہے ہیں۔

شنیرا نے ہیئر اسٹائل کی تبدیلی کے بعد اپنی سیلفی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جسے اُن کے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا۔ اُن کا نیا لُک آپ بھی دیکھیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان کی اہلیہ معاشرتی مسائل پر آواز بلند کرتی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے آگے رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں کراچی کے ساحل سے کچرے کے ڈھیر ہٹوانے میں انہوں نے وسیم اکرم کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Read Comments