بڑے بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے چھوٹی بہن جاں بحق
لاہور میں بھائی کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے 10 سالہ بہن جاں بحق،...
لاہور میں بھائی کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے 10 سالہ بہن جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ ماروشہ اپنے بھائی کی جانب سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگئی، واقعے کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں تھنہ کاہنہ میں درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 16 سالہ عمر خالد اور 10 سالہ ماروشہ گھر میں کمپیوٹر پر گیم کھیل رہے تھے۔ اسی دوران بھائی عمر خالد نے اپنے والد کی پستول بہن پر تانی اور پھر اس سے اچانک گولی چل گئی۔ ماروشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Read Comments