Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2020 10:48pm

ارطغرل کے اداکار کیجانب سے مداحوں کوعید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل "دیریلیش ارطغرل" میں علیار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار کیم یوکین نے بدھ کے روز اپنے مداحوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔ پاکستان میں مسلمان جمعہ کو عید میلاد النبی ﷺ منائیں گے اور حکومت نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کین یوکین نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ترک زبان میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

شیئر کئے گئے پیغام میں قندیل سے مراد پانچ اسلامی مقدس راتیں ہیں، جو ترکی اور دوسری مختلف جگہوں پر منائی جاتی ہیں، یہ راتیں پیغمبر اکرم ﷺ کی زندگی سے متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ کیم نے حال ہی میں استنبول میں پاکستانی اداکار عمران عباس سے ملاقات کی اور جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران عباس کے ساتھ ایک دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Read Comments