سینیٹ اجلاس:ڈپٹی چیئرمین نے شبلی فراز کو تقرر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کےدوران ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے...
شائع 29 اکتوبر 2020 12:51pm

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کےدوران ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکو تقریر کرنے سے روک دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس جاری تھا کہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے تقریرشروع کی تو ڈپٹی چیئرمین نے انہیں بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ پہلے ایجنڈے پر بات ہوگی پھرآپ پالیسی بیان دیجئے گا۔

شبلی فراز کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شورشرابااوراحتجاج کیا گیا۔

وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں ملک مخالف بیانیہ سامنےآیا،مناسب ہوگا مجھےبات کرنے دی جائے ۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےبیانیے پردل گرفتہ،رنجیدہ اور پریشان ہوں،ہمارےلئےسب سےپہلےپاکستان ہے،اپوزیشن کا ضمیر جگاناچاہتاہوں ،بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ دکھایاجارہاہے ،اس حوالے سے وہ حکومت کا پالیسی بیان دینا چاہتے ہیں۔

Read Comments