ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے
ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺعقیدت واحترام سے منایا جارہاہے،مساجد،محلوں ،گلی کوچوں کو خوب محبت سے سجایا گیا ہے،مختلف شہروں میں سیرت نبی کانفرنس اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے یوم ولادت باسعادت کے موقع پرجشن عیدمیلاالنبیﷺمذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جارہی ہے،نمازفخر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبیﷺکےحوالے سےریلیاں،جلوس اورمحافل کا انعقادکیاگیا،شہر شہر گلی گلی جلوس نکالےجارہےہیں،شرکاءکیلئےلنگراورنیازکا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کراچی میں 12ربیع الاول کےمرکزی جلوس نمازظہرکے بعد شہید محمد مسجد کھارادرسے روانہ ہوگا،جلوس پلاسٹک مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ سے ہوتا ہوا مسجد گلزار حبیب پہنچے گا،شہرقائد میں مختلف شاہراہوں پرچھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
راولپنڈی کی مری روڈ سج گئی،مرحبا مرحبا کے بینر لگ گئے ،کمیٹی چوک پر ثناخوان کیلئے استقبالیہ اسٹیج اور2 سوسے زائد کیمپس لگائے گئے جن میں قرآن پاک کے نسخے اورخوبصورت تحائف سج گئے ہیں۔
اسلام آباد میں عید میلادالنبی کے مرکزی جلوس جی سیون سے برآمد ہوکر جی سکس میں اختتام پزیرہوگا۔
لاہور کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، گلی کوچوں میں محافل نعت کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں،نمازظہرکے بعد مرکزی جلوس کاآغازریلوےاسٹین چوک نوری مسجد سے ہوگاجوپرانی انارکلی اوربھاٹی گیٹ سمیت مقررہ راستوں سے ہوتاہواداتادربارپرختم ہوگا۔
جلوس کے دوران عاشقان رسول درودوسلام پڑھیں گے اورعلمائےکرام نبی پاکﷺکی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔
پشاور میں مساجد،گلی کوچوں،شاہراہوں اورگھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاہے،پشاورمیں مرکزی جلوس گلبہارمیں میلادہاوس سےروانہ ہوکرروایتی راستوں پرگامزن ہے۔
کوئٹہ میں مختلف مقامات سے15سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں،جلوس کے شرکا میزان چوک پر جمع ہوں گے ،میزان چوک پر سیرت نبی ﷺکانفرنس ہوگی،جس کے بعد جلوس لیاقت بازار،پرنس روڈ،مسجد روڈ،منان روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔
سکھر میں مرکزی جلوس شیخ شہن روڈ سے نکالا گیا،حیدر آباد، لاڑکانہ،سانگھڑ کے جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی،شکارپور، ٹھٹھہ، خیرپور میں بھی جلوسوں کاسلسلہ جاری ہے۔
حافظ آباد میں شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا،پھالیہ میں درجنوں جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
راجن پور،ملکوال،شرقپور اورصادق آباد میں بھی جلوس نکالےجارہےہیں،نوشہرہ میں محفل میلاد کا پر نور محفل سجایا گیا ۔
