پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 332,186 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد332,186وگئی جبکہ6795افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,078نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ 32ہزار 186ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ45ہزار238 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ03ہزار 831افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار361،اسلام آباد میں19ہزار594،بلوچستان میں15ہزار887 ،گلگت بلتستان میں4229اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4046کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید20مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6795ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2620افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2354،خیبرپختونخوا میں 1276،اسلام آباد میں215،بلوچستان میں149اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث89 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ11ہزار864 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے632 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے889افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ13ہزار527مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار933کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1078افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 44لاکھ09ہزار537افراد کے ٹیسٹ کےی جا چکے ہیں۔
