ملک میں عید میلادالنبی جوش و جذبے سے منایا گیا
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔اور مختلف شہروں میں چھوٹے و بڑے جلوس نکالے گئے ، نبی آخرالزماں سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
جشن عید میلادالنبی صلہ وآلہ وسلم منانے کیلیے عاشقان رسول امڈ آئے۔ کراچی۔ لاہور۔ اسلام آباد۔ کوئٹہ اور پشاور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔
گلیوں اور سڑکوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔ فضائیں درود و سلام سے معطر رہیں۔ گھروں اور بازاروں میں چراغاں بھی کیا گیا۔ دن کے آغاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
آقائے دوجہاں۔ سرور کونین حضر محمد مصطفیٰﷺ کے یوم ولادت کی خوشی ملک بھر میں جشن جلوس نکالے گئے۔
کراچی۔ لاہور۔ اسلام آباد۔ کوئٹہ۔ پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے جلوس فضائیں درود و سلام سے معطر رہیں۔
جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیپمس لگائے گئے ،جلوس کے شرکا کیلیے شربت کی سبیلیں بھی سجائی گئیں۔
مساجد اور عمارتیں۔ برقی قمقموں سے جگ مگا رہی ہیں ،آقا کے میلاد کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ سبز پرچموں کی بہار۔ ہر طرف ایک ہی پکار، گھروں۔ بازاروں۔ محلوں میں چراغاں کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین آپے سے باہرہوگئے۔فرانسیسی ایمبیسی تک جانے کی کوشش کے بعد پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ہے ۔
انتظامیہ نے ٹپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی، مظاہرین کو روکنے کیلئے سی ٹی ڈی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی مزید نفری بھی ریڈ زون میں تعینات کی گئی جبکہ ایک ہزار کے قریب رینجرز اہلکار تعینات کردیے گئے۔