وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کو اپنا بہترین ساتھی قرار دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے جرمن جریدے کو انٹرویو میں اپوزیشن کو بھی...
وزیراعظم عمران خان نے جرمن جریدے کو انٹرویو میں اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا اپوزیشن مجھے بلیک میل کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن پر انہیں چھوڑ دیا جائے، انہیں پریشانی ہے کہ جب ہم چیزوں کو بہتر کرلیں گے تو یہ سب جیل میں ہوں گے۔
وزیراعظم نے خاتون اول کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومت کے مسائل سمیت ہر بات بشریٰ بی بی سے کرتا ہوں، وہ ایک بہت عقلمند خاتون ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کو اپنا بہترین ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا بشری بی بی سے تعلق روحانی ہے، وہ بہترین ساتھی ہیں۔
Read Comments