Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2020 08:53am

' سیکیورٹی فورسز سے متعلق معاملات دیکھنے کیلئے میڈیا کے بجائے حکومت ہوگی'

وزیراعظم عمران خان نے جرمن جریدے کو انٹرویو میں واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز سے متعلق معاملات دیکھنے کیلئے میڈیا کے بجائے حکومت ہوگی، اگر کچھ غلط ہوا تو میں آرمی چیف سے بات کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیکن یہ سب کچھ کھلےعام نہیں ہونا چاہیے، جب سپاہی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں تو آپ سرعام اس طرح برتاؤ نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سعودیہ اور ایران نے جنگ کی تو یہ تباہی ہوگی۔ وزیرعاظم نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہوئے بغیر ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

Read Comments