Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2020 03:07pm

افواج بھارت کے آلہ کاروں سے واقف ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی نہ مارشل لا آئے گا، ملک صدارتی نظام کی طرف نہیں جا رہا، تاہم حالات جہاں جا رہے ہیں وہ خوش آئند نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں، یہ لڑائی خطرناک ہوسکتی ہے، بھارت پاکستان کے خلاف جال بچھا رہا ہے، افواج بھارت کے آلہ کاروں سے واقف ہیں، وزیراعظم کرپشن کیسز کے سوا ڈائیلاگ پر تیار ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز لیگ کے لوگ چیمپئن ظاہر کررہے ہیں، یہ بارودی سرنگوں پر پیررکھ کرچل رہے ہیں، ملک دشمنی کے نتائج کا 90 دن میں فیصلہ ہوگا۔

Read Comments