Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2020 08:47pm

پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان

پی ٹی آئی حکومت کو ہرصورت گھر بھیجنے کا اعلان کردیا گیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر موجودہ حکومت کو ہر صورت گھر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غذر میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا جنوری میں اسلام آباد پہنچیں گے اور اس کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گے، یہ بھی کہا سنا ہے کہ دوسری جماعتوں کو بھی گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کا خیال آگیا۔

بلاول نے الزام لگایا کہ یہ لوگ پیسہ بانٹنے آرہے ہیں، آپ ان سے پیسہ لیں لیکن ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں۔ ہم یہاں بھی کٹھ پتلیوں کو ہرائیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام سے بلاول بھٹو نے وعدہ کیا کہ جو خواب بھٹو شہید نے آپکے بچوں کیلیے دیکھا تھا۔وہ میں نے پورا کرنا ہے۔

Read Comments