پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید17 ہلاکتیں،977 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2020 09:51am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,823ہوگئی جبکہ مزید977 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد333,970ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید977نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ33ہزار 970ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج یکم نومبر بروز اتوار کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید601نئے مریض سامنے آئے جبکہ 15ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں255، اسلام آبادمیں 152،خیبرپختونخوا میں 106،آزاد کشمیر میں 51،بلوچستان میں 24 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اوراسلام آباد میں 5،5،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں 2،2 جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ45ہزار851 ہوگئیجبکہ پنجاب میں ایک لاکھ04ہزار 271افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار564،اسلام آباد میں19ہزار970،بلوچستان میں15ہزار920 ،گلگت بلتستان میں4261اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4133کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید17مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6823ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2627افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2362،خیبرپختونخوا میں 1277،اسلام آباد میں222،بلوچستان میں151اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث92 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ12ہزار592 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے648 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے489افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ14ہزار555مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران27ہزار665کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے977افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 44لاکھ58ہزار890افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments