این ڈی ایم اے کی جانب سے شام کیلئے کورونا کا امدادی سامان روانہ
اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب...
اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے شام کیلئے کورونا کا امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے شام کیلئے کورونا کے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر امدادی سامان شام روانہ کر دیا گیا۔
امدادی سامان میں2لاکھ50ہزار فیس ماسک،50ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں،اس کے علاوہ 50ہزار گاؤن،50ہزارKN 95ماسک اور50ہزار عینکیں بھی شامل ہیں ۔
Read Comments
