دوسرا ون ڈے:زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
راولپنڈی :دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم نے 4اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنالئے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،زمبابوے کی جانب سے برین چاری اور کپتان چھامو چھیبابا نے اننگز کا آغاز کیا ۔
مہمان ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 14رنز بنالئے، برین چاری 5 اور چھیبابا 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے دوسرے میچ کیلئے 2تبدیلیاں کیں ہیں، حارث سہیل اوروہاب ریاض کی جگہ نوجوان بیٹسمین حیدرعلی اورمحمد موسی کوپلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ون ڈے کھیل رہےہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتےہیں کہ ٹاس جیت کربولنگ ہی کرتے، زمبابوے کوکم سے کم اسکورپر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
گرین شرٹس کو3میچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلا ون ڈے 26رنزسے جیتا تھا۔