جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو مارے گئے

جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلےکے دوران 3ڈاکو...
شائع 01 نومبر 2020 11:50am

جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلےکے دوران 3ڈاکو مارے گئے جبکہ 3بھاگ نکلے۔

جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا ،دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی،جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوئے۔

Read Comments