قوم جلد دیکھے گی کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے،وزیراعظم
مظفرآباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم جلد دیکھے گی کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اورکسے پسینہ آتا ہے،خود کوسیاستدان کہنے والے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، میر جعفر اور میر صادق نے مسلمانو ں کو نقصان پہنچایا، انوکں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں،یہ صرف این آر او چاہتے ہیں، ڈاکوؤں کو معاف نہیں کروں گا۔
گلگت بلتستان کے 73واں یوم آزادی کے موقع پر آزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آزادی کادن آپ کےساتھ منارہاہوں،جب تک وزیراعظم ہوں گلگت بلتستان کایوم آزادی آپ کے ساتھ مناؤں گا،گلگت اسکاؤٹس اورشہداءکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ،گلگت بلتستان اسکاؤٹس نےقربانیں دےکرخطہ آزاد کرایا۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانےکافیصلہ یواین قراردادکےتحت کیا۔
عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری ترجیح غریب طبقے کواوپرلاناہے،اللہ تعالیٰ نےگلگت بلتستان کوقدرتی حسن سےنوازاہے،انہوں نے گلگت کے عوام کا دیریہع مطالبہ پوراکردیاچونکہ گلگت بلتستان میں الینش ہورہے ہیں اس لئے وہ کسی ترقیاتی پیکج کااعلان نہیں کرسکتے،پاکستان کیلئے مضبوط فوج ناگزیرہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں پرمظالم بڑھادیئےہیں،مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدام اٹھایا،ہندوستان میں آج مسلمانوں سےنفرت کرنےوالی حکومت ہے ،دنیابھرمیں پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں،مضبوط فو ج کی وجہ سےپاکستان ان سازشوں سےمخفوظ ہے،مودی سرکارپاکستان میں انتشارپھیلاناچاہتی ہے،بھارت پاکستان میں شعیہ سنی فساد پھیلاناچاہتاہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خودکو جمہوری کہنےوالےاداروں کوبدنام کررہےہیں ،وزیراعظم بننےکےبعدپہلےخطاب میں2چیزوں کی نشاندہی کی،لوٹ مار کرنے والے میرے خلاف اکھٹےہوجائیں گے۔
عمران خان نے مزیدکہا کہ کرپشن کےخاتمےکےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،جس میں ملک کا فائدہ ہےاس میں ان کا نقصان ہے،یہ حکومت کوبلیک میل کرکےاین آراوحاصل کرناچاہتےہیں لیکن اپوزیشن کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گا، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں طاقتوراورکمزورکیلئےایک قانون ہوناچاہیئے،قانون کی بالادستی کامطلب سب کیلئےایک قانون ہوتا ہے،ان سب نے متحدہوکرمجھےبلیک میل کرنے کی کوشش کی،یہ ملک کو دیوالیہ کی حالت میں چھوڑکرگئےتھے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کوفیٹف میں بلیک لسٹ کرنا چاہتا تھا،انہوں نےآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی پربندوقیں تانی ہوئی ہیں،میرجعفراورمیرصادق نےمسلمانوں کونقصان پہنچایا،آج ہمیں میر ایاز صادق جیسوں کا سامنا ہے، مسلمانوں نےکم تعداد میں بڑی افواج کامقابلہ کیا،منافقین کا درجہ کفار سےنیچے ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کامزید کہنا کہ معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا، اب ملک میں قانون کی بالا دستی قائم کی جائے گی، عمران خان کبھی ان ڈاکوؤں کومعاف نہیں کرےگا،ان کیخلاف فیصلہ آئےتوعدالت پرتنقیدکرتے ہیں،آج یہ لوگ نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھےگی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اورکس کوپسینہ آتاہے،خود کوسیاستداں کہنے والے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔
