پاکستان میں کورونا کے وار مزید تیز, مزید 1123 کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں ...
پاکستان میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید گیارہ سو تئیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مہلک وائرس بارہ افراد جان سے گئے۔ جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد ساڑھے بارہ ہزار سے زائد ہوگئی۔ چھ سو اڑتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب خیبرٹیچنگ اسپتال کے سولہ ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے۔ انتظامیہ نے وارڈ کو بند کرنے کیلئے وائرس کنٹرول کمیٹی کو مراسلہ لکھ دیا۔
ساتھ ہی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہونے لگیں۔ اسلام آباد میں چار افراد کو دھر لیا گیا۔ چھ دکانیں سیل، جبکہ چودہ شادی ہالز اور پچیس ریسٹورنٹس پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کراچی میں خلاف ورزی پر سخی حسن کی سرینا موبائل مارکیٹ پر بھی تالےڈالے دیے گئے۔
Read Comments