معروف گلوکار جواد احمد کے حوالے سے تشویش ناک خبر
معروف پاکستانی گلوکار، برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی...
معروف پاکستانی گلوکار، برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا۔
جواد احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب کو عالمی وبا سے لڑنا ہے ڈرنا نہیں، ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔
گلوکار جواد احمد نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے عالمی وبا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو بہت مقبول ہوا۔
Read Comments