Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2020 10:45am

شرمیلا فاروقی کی ایسی تصاویر کہ دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے بھوتوں کے تہوار "ہیلووین" پر اپنایا گیا روپ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی دلکش لگ رہی ہیں۔

شرمیلا کو ہیلوووین لک دینے کے لیے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔

ان تصاویر میں کھڑی شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور چین تھامے صارفین کو خوف میں مبتلا کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پی پی رہنما نے 18سالہ باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ کے فن کو بھی سراہا ہے۔

خیال رہے کہ "ہیلووین" ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

Read Comments