'اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں'

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی...
شائع 02 نومبر 2020 08:03pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں،

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں، اداروں کی عزت و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دارالسلام لائبریری باغ جناح لاہور کے لیے 40 لاکھ روپے جبکہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 2 برس میں سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کیا تاہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Read Comments