آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امن عمل کیلئے امریکا کے...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے حصول کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
Read Comments