سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب میں منتقل ہونے والے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس اور بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر راجن پور کی تحصیل روجھان کے علاقے گوٹھ مزاری میں مشترکہ آپریشن کیا۔
کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار کئے ہیں، جن کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، خودکش جیکٹس اور دیگر بارودی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کےمطابق دہشتگرد اپنا نیٹ ورک بلوچستان سےراجن پور منتقل کر رہے تھے اور وہ جنوبی پنجاب میں حساس مقامات پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
گرفتار دہشتگردوں میں اعجاز علی خان، صغیر احتشام، جابر احتشام، انور خان اور کامران زاہد شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔