پاکستان میں مزید 1,167 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،14 ہلاکتیں

اسلام آباد:کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج...
شائع 03 نومبر 2020 09:04am

اسلام آباد:کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج سامنے آنے لگے،پاکستان میں ایک روز کے دوران سرکاری ملازمین اور طلبہ سمیت مزید 1,167افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 14افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,167نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ 36 ہزار 260ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ46ہزار774 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ04ہزار 894افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار749،اسلام آباد میں20ہزار243،بلوچستان میں15ہزار977 ،گلگت بلتستان میں4293اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4330کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید14مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6849ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2633افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2372،خیبرپختونخوا میں 1280،اسلام آباد میں222،بلوچستان میں152اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث98 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ13ہزار965 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے728 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے430افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ15ہزار446مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران27ہزار984کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1167افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 45لاکھ14ہزار827افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments