کوروناوباءکی دوسری لہر،قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب ، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث وزیراعظم عمران خان...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2020 01:49pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہرخطرناک ، نظراحتیاطی تدابیرکی حکمت عملی، تعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز اور پرہجوم مقامات پرحفاظتی اقدامات سمیت دیگر آپشن پر غور کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے،اجلاس میں اہم فصلے متوقع ہیں ۔

این سی اوسی کے فیصلوں کی توثیق کیلئے طلب کےر گئے اجلاس میں کورونا وائرس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں وباء کی دوسری لہرکے پیش نظراحتیاطی تدابیرکی حکمت عملی پرغورہوگا ، مُلک میں زیادہ کیسزوالے مخلفء شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگرآپشنززیرغورآئیں گے۔

اجلاس میں کووڈ 19کی ویکسین کی تیاری کے مراحل کے حوالے سے بھی اجلاس کوبریف کیا جائے گا ۔

Read Comments