'افغانستان میں پاکستان میں دہشتگردی کےلئے بھارت کا نیٹ ورک ہے'

چیئرمین نیشنل کانگریس پارٹی افغانستان عبداللطیف پدرم کہتے ہیں...
شائع 03 نومبر 2020 06:41pm

چیئرمین نیشنل کانگریس پارٹی افغانستان عبداللطیف پدرم کہتے ہیں بھارت کاافغانستان میں پاکستان میں کاروائیوں کےلئے دہشتگردی کانیٹ ورک ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کومسترد کرتےہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ اشرف غنی حکومت کا فوری خاتمہ کیا جائے، افغانستان میں عبوری قومی حکومت لائی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل کانگریس پارٹی افغانستان عبداللطیف پدرم نےکہا کہ افغانستان میں بھارت کا دہشتگردی نیٹ ورک ہے جو پاکستان میں دہشتگردی اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے کام کرتا ہے۔مودی سمجھتا ہے گریٹر انڈیا کا خواب پاکستان افغانستان بنگلہ دیش پر تسلط کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نےالزام لگایا کہ اشرف غنی کی حکومت بھی بھارتی عزائم کا ساتھ دے رہی ہے۔افغانستان کے عوام مل کر صدر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمہ کی تحریک چلائیں۔چھ ماہ میں 6ہزار افغان شہری دہشتگردی اور تشدد میں مارے گئے ہیں۔افغانستان میں آج تک درست مردم شماری نہیں ہوئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں عبوری قومی حکومت لائی جائے۔ چاہتے ہیں دوحہ افغان امن مزاکرات کسی نتیجے پر پہنچ سکیں لیکن یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں نہ اتنی آسانی سے حل ہوگا۔

Read Comments