'ڈونلڈٹرمپ نےامریکا کوبہت پیچھےدھکیل دیاہے'

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کہتے ہیں ڈونلڈٹرمپ نےامریکا ...
شائع 03 نومبر 2020 07:48pm

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کہتے ہیں ڈونلڈٹرمپ نےامریکا کوبہت پیچھےدھکیل دیاہے۔ٹرمپ الیکشن نتائج سےقبل ہی شک وشبہات کا اظہار کرچکے۔

یو ایس الیکشن ٹرانسمشن سے بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نےامریکی اداروں کو بہت نقصان پہنچایاہے۔امریکی انتخابات میں ریاستوں کاکرداربہت اہم ہے۔سیاہ فام آبادی کےووٹ ڈالنےمیں مشکلات پیداکی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی وجہ سےسرمایہ کاری متاثرہوئی۔ن لیگ کےدورمیں آپریشن ضرب عضب شروع کیاگیا۔ہماراسیاسی نظام مستحکم رہتاتوسرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ افغان معاہدوں کےلئےامریکانےپاکستان کااستعمال کیا۔امریکا نےپاکستان کی امداد روک دی ہے۔ عمران خان امریکاسےاچھےتعلقات کے2مواقع ضائع کرچکے۔

Read Comments