'قومی مفاد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہیئے'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہترین قومی مفاد میں...
شائع 03 نومبر 2020 09:06pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہترین قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےایف ڈبلیو او کےزیرانتظام منصوبوں پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنےکی ہدایت کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کے لئے ادارے کی صلاحیتوں میں بہتری کے اقدام کو سراہا۔

قبل ازیں ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرانجینئرانچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او میجرل جنرل کمال اظفر بھی موجود تھے۔

Read Comments