پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 337,573 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 04 نومبر 2020 09:45am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد337,573ہوگئی جبکہ6,867افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,313نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ37ہزار 573 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 4 نومبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید792نئے مریض سامنے آئے جبکہ 12ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں303، اسلام آبادمیں 228،خیبرپختونخوا میں 140،آزاد کشمیر میں 85،بلوچستان میں 23 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 13کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 8،اسلام آباد میں 2،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ47ہزار295 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ05ہزار 197افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار889،اسلام آباد میں20ہزار471،بلوچستان میں16ہزار000 ،گلگت بلتستان میں4306اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4415کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید18مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6867ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2639افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2380،خیبرپختونخوا میں 1281،اسلام آباد میں224،بلوچستان میں152اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث99 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ14ہزار646 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے747 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے614افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ16ہزار060مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران26ہزار565کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1313افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 45لاکھ41ہزار392افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments