سری لنکاکی مختلف جیلوں میں قید41 پاکستانی وطن واپس پہنچا دیئےگئے

اسلام آباد:سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید 41 پاکستانی وطن واپس...
شائع 04 نومبر 2020 10:21am

اسلام آباد:سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید 41 پاکستانی وطن واپس پہنچا دیئے گئے ،خصوصی طیارے میں قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 افسران اور اہلکاربھی موجود تھے ،دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت لائے گئے قیدی باقی سزا ملکی جیلوں میں کاٹیں گے۔

مختلف مقدمات میں قید پاکستانی قیدیوں کو لے کر خصوصی طیارہ سری لنکا سے اسلام آباد پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے خصوصی طیارے کےذریعے 41قیدیوں کو کولمبوسے وطن پہنچایا گیا جوکہ سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید تھے ،وطن پہنچنے پر قیدیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان معاہدے کے تحت قیدیوں کو واپس لایاگیا ہے ، قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 افسران اور اہلکار بھی موجود تھے ۔

انٹرنیشنل پرٹوکول کےتحت ہرقیدی کے ساتھ مخصوص اہلکاربھی پروازکیلئے بھیجے تھے ، وطن پہنچنے والے قیدی اپنی باقی میعاد ملک کی جیلوں میں گزاریں گے۔

Read Comments