ملک میں ابھی ایسی صورت حال نہیں کہ تعلیمی ادارے بندکئےجائیں،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی...
شائع 04 نومبر 2020 12:02pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی ایسی صورت حال نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کئے جائیں،کورونا میں معیشت کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا،وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پرعمل کرنا چاہیئے۔

شفقت محمود نے مزیدکہا کہ ایسے حالات ابھی نہیں کہ اداروں کوبند کیا جائے، باقی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے، آئندہ بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے، صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہوگا،تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کل بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے، وزارت صحت کی جانب تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا وباء میں معیشت کو بھی ساتھ ساتھ لےکر چلنا ہے ، امریاا میں جس کی بھی حکومت آئے گی ہم خوش دلی سے ویلکم کریں گے ۔

Read Comments