پشاور ہائیکورٹ کی کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کی منظوری

پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)محمد صفدر کی...
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2020 12:28pm

پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ اور حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں خردبرد کیس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہے جس سے بچنے کیلئے محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔

کیپٹن (ر)محمد صفدر کیس کی سماعت کیلئے جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی اور عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کہا کہ ان کیخلاف کئی انکوائریز ہوئی لیکن کچھ نہیں ملا اور نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اب وقت ہے کہ نیب کے قانون میں ترامیم کرکے نیب کے دفاتر میں یونیورسٹیاں بنائی جائے۔

کیپٹن (ر)صفدرنے مزید کہا کہ فاطمہ جناح سے لے کر باچا خان اور اب ہمارے لیڈر شپ پر غداری کے الزامات لگ رہے ہیں لیکن غدار وہ ہوتا ہے جو اپنے ملک شہریوں کو بھیچ ڈالے۔

پشاور میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق محمد صفدر نے کہا کہ 22نومبر کوتاریخی جلسہ ہوگا اور اگر جلسہ میں کچھ بھی ہوا تو ایف آئی آر اعجاز شاہ پر درج ہوگی۔

Read Comments