Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2020 09:33pm

بالی ووڈ اداکار فراز خان خالق حقیقی سے جاملے

ممبئی: 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مسلم اداکار فراز خان سینے کے انفیکشن کے باعث خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 46 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینے کے انفیکشن کا شکار اداکار گزشتہ کئی ماہ سے بینگلور کے ایک مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

فراز خان انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہے تھے تاہم آج وہ 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل فراز کے بھائی فرمان خان نے اداکار کی صحت سے متعلق سب کو آگاہ کیا تھا اور علاج کی غرض سے مالی امداد کی درخواست بھی کی تھی۔ جس پر بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فراز خان کے علاج کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اُٹھا لی تھی۔

اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنی ٹویٹ میں فراز خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

enter image description here

Read Comments