سیکریٹری اطلاعات اکبر درانی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

وزیراعظم نے سیکریٹری اطلاعات اکبر درانی کو عہدے سے ہٹا...
شائع 04 نومبر 2020 10:05pm

وزیراعظم نے سیکریٹری اطلاعات اکبر درانی کو عہدے سے ہٹا دیا۔زاہدہ پروین کو سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیاگیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے اکبر درانی کو او ایس دی بنا دیا گیا۔

وزیراعظم نے سیکریٹری اطلاعات و نشریات کو عہدے سے ہٹا دیا۔ انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین نئی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردی گئیں۔

وفاق نے 8 ڈی آئی جییز، 1 ایڈیشنل آئی جی.1ایس ایس پی کے تبادلہ کردیے۔ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی۔

ڈی آئی جی رائے بابر سعید کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد ، ڈی آئی جی اختر عباس کو جوائنٹ سیکریٹری ہیومن رائٹس ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

ڈی آئی جی منصور الحق رانا کو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ذیشان اصغر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ 6 ماہ پر گئے ہوئے ڈی آئی جی (ایف سی) عبدلجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی۔ڈی آئی جی محمد انکصار خان افغان کی خدمات ایف سی کے سپرد ۔ ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑر کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئی۔

Read Comments