مسلم لیگ (ق) کا وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق)نے وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے،مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ق)کے رہنماء چوہدری پرویز الہی اورطارق بشیر چیمہ ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے، جس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی اس وقت نگران گورنر پنجاب کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں،چوہدری پرویز الہی سے دوپہر اور شام میں گورنر ہاوس میں ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
حکومت کے اتحادی چوہدری پرویز الہی سے حکومتی ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ بھی ملاقات کریں گے،صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین بھی پرویز الہی سے گورنر ہاوس میں ملاقات کریں گے۔
