پاک چین لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین...
شائع 05 نومبر 2020 12:58pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے،دونوں ممالک نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعیناتی سے اقتصادیات، انفراسٹرکچر سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات کو پوری دنیا جانتی ہے، پاک چین نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Read Comments