بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس کاملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد :بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک بھر کے...
شائع 05 نومبر 2020 02:01pm

اسلام آباد :بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی ،جس میں گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور چاروں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت ہائرایجوکیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی ، اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

صوبوں میں حالات دیکھ کر موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا چھٹیاں نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، فیصلہ صوبوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔

اجلاس میں تعلیمی سال تبدیل اور 8ویں ، 9ویں اور 10ویں کے بورڈ امتحانات پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہو گا۔

Read Comments