نواز شریف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست خارج

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت نےسابق وزیراعظم نواز شریف...
شائع 05 نومبر 2020 02:10pm

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت نےسابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی دھرنا کیس میں نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری نثار سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد سابق وزیر اعظم نواز شریف ،سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ سیکرٹریٹ پولیس نے اخراج مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر اس وقت کے وزیراعظم اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی مقدمہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرچہ خارج کرنے کی مخالفت کی تھی، شاہ محمود قریشی نے عدالت سے ملزمان کخلا ف مقدمہ کا ٹرائل چلانے کی استدعا کی تھی۔

Read Comments