شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف فیملی کیخلاف منی...
شائع 05 نومبر 2020 02:28pm

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت کے باہر نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار آویزاں کر دیا ۔

احتساب کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کخلا ف اشتہاری کارروائی کا حکم دیا تھا،عدالت میں عدم پیشی کے باعث نصرت شہباز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، اس کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئیں۔

احتساب عدالت لاہورنے نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اس سے قبل عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

Read Comments