گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت:چین نے بھارتی بیان مسترد کردیا

چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی...
شائع 05 نومبر 2020 08:56pm

چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیئے۔

بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments