کوئی شک نہیں ہم الیکشن جیت جائیں گے،جوبائیڈن

واشنگٹن :ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے...
شائع 06 نومبر 2020 10:49am

واشنگٹن :ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی عوام تحمل کا مظاہرہ کریں،ووٹوں کی گنتی جلد مکمل ہوگی،الیکشن میں ہر ووٹ کی گنتی ہونی چاہیے،ہم فتح کی راہ پر ہیں،کوئی شک نہیں ہم الیکشن جیت جائیں گے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تحمل کامظاہرہ کریں،جلدووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی،الیکشن میں ہرووٹ کی گنتی ہونی چاہیئے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہم فتح کی راہ پر ہیں،کوئی شک نہیں ہم الیکشن جیت جائیں گے،ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک ہرشخص پرسکون رہے۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ کچھ اور نہیں بلکہ ووٹرز کی خواہشات کی بنیاد پر صدر کا انتخابات ہوتا ہے۔

Read Comments