"اے پی سی میں یہ طے نہیں ہوا تھا کہ کسی شخصیت پر الزام لگائیں"

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ اے پی سی ...
شائع 06 نومبر 2020 08:12pm

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ اے پی سی میں یہ طے نہیں ہوا تھا کہ کسی شخصیت پر الزام لگائیں، بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو الزام دینا تھا لیکن نوازشریف صاحب کی اپنی اسٹریٹیجی ہے۔

بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری جنرل باجوہ، جنرل فیض یا ثاقب نثار سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، اگر انتہائی حد تک گئے تو حالات خطرناک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر مفاہمت کے راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Read Comments