کورونا پھیل رہا ہے، لیکن سیاستدان جلسے اور ریلیاں روکنے کو تیار نہیں
کورونا پھیل رہا ہے، جس میں عوام کی بے احتیاطی تو نظر آتی ہے، لیکن...
کورونا پھیل رہا ہے، جس میں عوام کی بے احتیاطی تو نظر آتی ہے، لیکن عوام کے نمائندے بھی پیچھے نہیں۔
سیاست دانوں کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی بھی سیاسی رہنماء کورونا کی دوسری لہر پر اپنی سرگرمیاں روکنے کو تیار ہی نہیں۔
کورونا روکنا تو سب چاہتے ہیں، لیکن جلسے اور ریلیاں کون روکے گا؟ سیاسی رہنماؤں کے بیانات صرف سیاسی ہیں، سیاسی سرگرمیاں ختم تو دور محدود کرنے کیلئے بھی کوئی تیار نہیں۔
سیاسی پاور شو دکھانے کے لیے عوام کو خطرے میں ڈال دیا۔ وزیراعظم ہوں یا بلاول، مریم ہوں یا سراج سب کورونا ایس او پی کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کا تو حال بس یہی دکھائی دیتا ہے کہ دوسروں کو نصیحت اورخود میاں فصیحت۔
Read Comments